
ایکسپریس نیوز کے مطابق مینار پاکستان میں خاتون سے جنسی ہراسانی کے معاملے کی تفتیشی ٹیم نے سرکاری وکلا کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی ہے۔
تفتیشی ٹیم نے بتایا ہے کہ ہراسانی سے متعلق ملنے والی تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوائی جاچکی ہیں، نادرا کے ریکارڈ سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ متاثرہ خاتون کے پھٹے کپڑوں سے فنگر پرنٹز لینے کے لئے اسیمپل مختلف محکموں کو محکموں کو بھجوائے ہیں۔ پولیس فائل میں جائے وقوعہ کا نقشہ بنوا لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پولیس نے اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے، کچھ نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرالی ہے۔















