ن لیگ میں کنفیڈریشن کے حامی شامل ہوگئےخورشید شاہ

نوازشریف بتائیں وہ کنفیڈریشن پرکس حدتک یقین رکھتے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور۔


INP September 10, 2012
نوازشریف بتائیں وہ کنفیڈریشن پرکس حدتک یقین رکھتے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے کرپشن کی ہے تو اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے میں دیر کیوں کی جارہی ہے۔

نوازشریف بتائیں کہ وہ کنفیڈریشن پرکس حد تک یقین رکھتے ہیں ان کی جماعت میں کنفیڈریشن کی سیاست کر نے والے لوگ شامل ہوچکے ہیں،پیپلزپارٹی میں جلد سندھ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مضبوط سیاسی گروپ شامل ہورہے،قوم پرستوں کو اگر خود پراعتماد ہے تو وہ الیکشن میں حصہ لیں ایک ہزاربندے جمع کر کے روڈ پر آنے سے یا چار دستی بم پھینکنے سے تو لوگ ڈر ہی جا تے ہیں 'احتجاج ان کا حق ہے وہ الیکشن میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے ان تک اپنا پیغام پہنچائیں۔

وہ اتوار کو بیگم نصرت بھٹو انٹرنیشنل یونیورسٹی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔انھوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ کا نہ تو سندھ میں اور نہ ہی پنجاب میں مستقبل ہے، آرڈیننس کو پڑھے بغیر بلدیاتی نظام کے حوالے سے سندھ میں غیریقینی کی صورتحال پیداکی گئی ،پیرصاحب سمیت تمام اتحادی ہمارے لیے محترم ہیں،نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اپوزیشن سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے تاہم ہم جو ترامیم آئین میں لائے ہیں یا ہم نے 111 ایکٹ یا بل پیش کیے ہیں وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر لا ئے ہیں مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔