لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

مواد کو فیملی تک پہنچانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے رہے اور رقوم کا مطالبہ بھی کرتے رہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 04, 2021
مواد کو فیملی تک پہنچانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے رہے اور رقوم کا مطالبہ بھی کرتے رہے، ایف آئی اے.فوٹو:فائل

لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں گرفتار ملزمان جعفر امین، بلال عادل اور گلفام قدوس اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو تصاویر اور واٹس اکاؤنٹ سے حاصل کیے گئے مواد کو فیملی تک پہنچانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے رہے اور رقوم کا مطالبہ بھی کرتے رہے، تینوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ تحقیقات بھی جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔