پانی کا بل ادا نہ کرنے پر بھارتی اسٹارسچن ٹنڈولکر کو نوٹس جاری کر دیا گیا

سچن کی تصویر میونسپل کارپویشن نے اپنی ویب سائٹ پر پانی کے بل ادا نہ کرنے والوں کی فہرست شائع کی


Sports Desk January 30, 2014
سچن کی تصویر میونسپل کارپویشن نے اپنی ویب سائٹ پر پانی کے بل ادا نہ کرنے والوں کی فہرست شائع کی۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی ممبئی کارپویشن کے نادہندگان کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ان کا نام بھی پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں میں پایاگیا، بھریہان ممبئی میونسپل کارپویشن نے اپنی ویب سائٹ پر پانی کے بل ادا نہ کرنے والوں کی فہرست شائع کی، جس میں ماسٹر بلاسٹر کیساتھ مہاراشٹرا کی سیاست کے اہم رہنما آنجہانی بال ٹھاکرے بھی موجود ہیں۔