حکومت تحفظ ختم نبوتؐ پر آئین کی پاسداری یقینی بنائے، مقررین

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 8 ستمبر 2021
گھریلو تشدد قانون ختم کیا جائے،ناصرالدین خاکوانی و دیگر،متعدد قراردادیں منظور ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

گھریلو تشدد قانون ختم کیا جائے،ناصرالدین خاکوانی و دیگر،متعدد قراردادیں منظور ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م تاریخ ساز تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد مینار پاکستان لاہور میں ہوا۔

کانفرنس میں مجلس ختم نبوتﷺ کے مرکزی امیر مولانا محمد ناصرالدین خان خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا فضل الرحیم، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی،لیاقت بلوچ، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری، مولانا اللہ وسایا، مولانا مفتی محمد حسن سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، کانفرنس عصر کے وقت شروع ہوئی جو دونسشتیں ہوئیں۔

کانفرنسں کی مختلف نشستوں کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولاناپیرحافظ ناصر الدین خاکوانی، امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمد حسن نے کی۔

مولانا محمد صفی اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قادیانیت کا تعاقب کرتے رہیں گے، پاکستان قادیانیوں اور قادیانی نوازوں کے لیے تنگ کردیں گے، مفتی عبدالحفیظ نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ صحابہ کرام کی سنت ہے۔

مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کے تمام رکن ممالک کو افغانستان میں شکست فاش ہوئی ہے، عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے، امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ تمام تر جبر و استبداد کے باوجود دینی طبقے نے اس محاذ پر کبھی پسپائی اختیار نہیں کی، جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ قادیانی اس ملک کے ازلی دشمن ہیں، وقف ایکٹ مدارس پر قبضے کا منصوبہ ہے، گھریلو تشدد بل قوم کے خاندانی نظام کو برباد کرنے کی سازش ہے، اس موقع پر متفقہ طور پر قراردیں بھی منظور کی گئیں جس کے مطابق یہ ملک مسلمانوں کا ہے اس میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹا یا جائے۔

یہ اجتماع ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی اسلام دشمن سرگرمیوں پر سخت تشویش و اضطراب کا اظہار کرتا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور دستور کی اسلامی دفعات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قادیانیوں کی قانون شکن سر گرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور انھیں آئین پاکستان کا پابندکیا جائے پاکستان کے اساسی نظریہ اور اس کے مکینوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان یوری یونین کے مطا لبات پر مبنی قرار داد جس میں تحفظ ناموس رسالت کے قوانین اور ختم نبوت کے متعلق آئینی ترارمیم ختم کر نے کا ذکر ہے کو فی الفور مسترد کرے۔یہ اجتماع ملک بنائے جانے والے گھریلوتشد د کے روک تھام کے نام سے قانون کو خاندانی نظام کو تباہ کر نے کی کوشش قرار دیتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے اس قانون فی الفور ختم کیا جا ئے۔

یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور کے ایک علاقہ اڈہ کروَن چوک کا نام ختم نبوت چوک رکھا جائے۔یہ اجتماع مطالبہ کر تا ہے کہ حکومت پاکستان یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر کی طرح سات ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منائے جا نے کا اعلان کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔