سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی

ویب ڈیسک  منگل 14 ستمبر 2021
محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔(فوٹو: فائل)

محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کردیا ہے، جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی ذاتی کوششوں سے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم دو روز میں جاری کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔