پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے

معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا


Sports Reporter September 21, 2021
معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا . فوٹو : فائل

ABBOTTABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔

معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔