پاکستان اکیلےافغان حکومت کوتسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سےاتنی جلدی توقعات درست نہی، عمران خان ۔ فوٹو : فائل

20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سےاتنی جلدی توقعات درست نہی، عمران خان ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اکیلے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین مضبوط ہیں انہیں وقت دینا ہوگا، افغان خواتین طالبان سے حقوق حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گی، طالبان نے کہا خواتین کومرحلہ وارقومی دھارے میں شامل کریں گے، توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابھی کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا افغانستان کس سمت جائے گا، 20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سےاتنی جلدی توقعات درست نہیں، پاکستان اکیلےافغان حکومت کوتسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا، طالبان حکومت سے متعلق فیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے، جامع حکومت کی تشکیل کے بعد طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوگا، افغان حکومت کوتسلیم کرنے سے پہلے طالبان کو انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، طالبان کویقینی بناناہوگاافغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ امید ہے طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے اگر جامع افغان حکومت نہ بنی توافغانستان میں سول وارکاخدشہ ہے، افغانستان میں سول وارشروع ہوئی تواثرات پاکستان پربھی ہوں گے، غیرمستحکم افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن سکتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پاکستان کیلیےتشویش کاباعث ہوگی، سب سےبڑی پریشانی یہ ہےافغانستان میں انسانی بحران جنم نہ لے لے، پاکستان کےلیےمہاجرین کوسنبھالناایک مسئلہ بن جائےگا، افغان سرزمین کودہشت گردی کیلیےاستعمال نہیں کیاجائےگا، سب کوساتھ لیکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔