نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے، وزیر داخلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 30 ستمبر 2021
’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی،سلمان تایا کو بھی ساتھ لائیں، شیخ رشید۔ (فوٹو : فائل)

’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی،سلمان تایا کو بھی ساتھ لائیں، شیخ رشید۔ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس کی تقریب حلف  برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  20اکتوبر سے پہلے خواتین بازار کا آغاز کردیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سلمان شہباز کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے تو اپنے تایا کو بھی ساتھ لے آئے،(ن) لیگ تقسیم کا شکار ہے، ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب  کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی۔

وزیر داخلہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے حکومت چار بنیادی چیزیں اور چار دوائیاں انسولین، بلڈ پریشر،  وغیرہ سستی کرنے جارہی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ویمن چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد  نے کہا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناوں گا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔