عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 115250روپے پر مستحکم


Staff Reporter October 11, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 115250روپے پر مستحکم ۔ (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1755ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 115250روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 98808روپے پر مستحکم رہیں۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 2000روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پرمستحکم رہی۔