مظفرگڑھ گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد میں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، ریسکیوذرائع


ویب ڈیسک October 17, 2021
جاں بحق ہونے والے افراد میں میں 1 مرد 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، ریسکیوذرائع۔ فوٹو:فائل

پیر جہانیاں کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثہ کے مطابق گھر کے ایک رہائشی محبوب عرف کالا نے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جس میں پیٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد محبوب عرف کالا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مقبول خبریں