ورلڈکپ وارم اپ میچ؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 20 اکتوبر 2021
جنوبی افریقا کے راسی وان ڈار ڈاسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

جنوبی افریقا کے راسی وان ڈار ڈاسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

 دبئی: ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 15 ، محمد رضوان 19 اور محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک نے 28، آصف علی نے 32 اور حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک 4، ریزا ہینڈرکس 7 اور ہینرک کلاسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان ڈمبا باوما نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

راسی وان ڈار ڈاسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح سے ہمکنار کروایا۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔