اسلام آباد ہائیکورٹتوہین عدالت کی درخواست پر چیئر مین نیب کو نوٹس سی این جی کیس کا فیصلہ محفوظ

فیصلہ 6فروری کوسنایاجائیگا،پنجاب کوکوٹے سے زیادہ گیس مل رہی ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل


Numainda Express February 04, 2014
سابق چیف جسٹس کوبلٹ پروف گاڑی دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل خارج فوٹو: فائل

KHANPUR: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی اسلام آبادمیں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو6 فروری کو سنایا جائیگا۔

عدالت نے سی این جی اسٹیشنوں کوگیس فراہمی سے متعلق حکم 6 فروری تک برقرار رکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کوکوٹے سے زیادہ گیس دی جا رہی ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ3 ہزار سی این جی اسٹیشنز لائسنس حکومت نے ہی جاری کیے ہیں، تمام پٹرول پمپس پر سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے کی اجازت حکومت نے دی ۔سی این جی اسٹیشن مالکان کے وکیل محسن کیانی نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کے لیے شیڈول جاری کیا جائے ۔جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اوگرا کرپشن کیس میں دیوان پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹوکو ملزم نامزدکرنے پر چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔



بیرسٹر علی ظفرکے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیوان پٹرولیم اور حکومت کے مابین تنازع اور ملی بھگت سے گیس قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں حکم امتناع جاری کیا ہوا تھا، چیئرمین نیب نے انھیں ریفرنس میں ملزم نامزدکرکے عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کی ہے۔فاضل بینچ نے سماعت ملتوی کردی ۔جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی فراہمی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی ہے۔