علی ظفر دبئی کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
علی ظفر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا فوٹوفائل

علی ظفر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا فوٹوفائل

دبئی: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر دبئی کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے۔

علی ظفر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

علی ظفر نے لکھا کہ وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ دیا گیا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔