ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
اسکاٹ لینڈ نے 123 رنز کا ہدف باآسانی 17 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا

اسکاٹ لینڈ نے 123 رنز کا ہدف باآسانی 17 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا

اسکاٹ لینڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

الاامارت انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ذیشان مقصود اور عاقب الیاس کی بیٹنگ کی بدولت عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بناسکی اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کےلیے 123 رنز کا ہدف دیدیا۔

عمان کی جانب سے عاقب الیاس نے 37 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ذیشان مقصود نے 34 اور محمد ندیم نے 25 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے 123 رنز کا ہدف باآسانی 17 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان کائل کوٹزر 41 اور رچی برنگٹن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے اب تک گروپ اے سے سری لنکا جب کہ گروپ بی سے بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔