پاک بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
محمد رضوان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے - فوٹو:ٹوئٹر

محمد رضوان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے - فوٹو:ٹوئٹر

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی ٹیم کے کیپر محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی احتشام الحق نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ڈرنک بریک کے دوران نماز ادائیگی کی تصویر ٹوئٹ کی جسے پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستانی باؤلرز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کی گئی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں بھارت کی 7 وکٹ لیں اور 151 رنز دیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔