پانڈیا فٹنس مسائل سے دوچار؛ پاکستان سے ہار کے بعد بھارت کو ایک اور دھچکا

ویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021
ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے فوٹو: فائل

ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے فوٹو: فائل

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلی کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹںس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے۔ وہ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔