بنگلے میں ڈکیتی کی واردات میں مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021
ڈاکو بنگلے سے باہر نکلے تو سیکیورٹی گارڈ اور پولیس سے بھی مقابلہ ہوا، پولیس حکام۔(فوٹو: فائل)

ڈاکو بنگلے سے باہر نکلے تو سیکیورٹی گارڈ اور پولیس سے بھی مقابلہ ہوا، پولیس حکام۔(فوٹو: فائل)

کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں بنگلے میں ڈکیتی کے دوران بنگلے کے مالک کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی اور 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ 7 ڈاکو کے الیکٹرک کا عملہ ظاہر کر کے بنگلے میں داخل ہوئے، بنگلے کے مالک شمیم کے بیٹے نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دورن 6 ڈاکوؤں نے بنگلے سے فرار ہونے کی کوشش کی تو گارڈز اور پولیس سے مقابلہ ہوگیا، جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا، جب کہ 4 ڈاکو اسی دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بنگلے کے مالک کا بیٹا بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔