شلپا شیٹھی منت پوری ہونے پر آدھی گنجی ہوگئیں

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا فوٹوسوشل میڈیا

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا فوٹوسوشل میڈیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔