قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ  سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا بدلہ لے لیا، صدر مملکت

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
صدر عارف علوی کی جانب سے حارث رؤف کی باؤلنگ اور آصف علی کی بیٹنگ کو سراہا گیا - فوٹو:فائل

صدر عارف علوی کی جانب سے حارث رؤف کی باؤلنگ اور آصف علی کی بیٹنگ کو سراہا گیا - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بہترین پرفارمنس گرین شرٹس، آپ نے جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنی سرزمین پر دورہ ملتوی کرنے کا بدلہ لے لیا۔

ٹوئٹ میں صدر عارف علوی کی جانب سے حارث رؤف کی باؤلنگ اور آصف علی کی بیٹنگ کو سراہا گیا۔

Outstanding my dear Green Shirts. You continue with your winning spree and took your disappointment of NZ cancelled tour on the ground.
Excellent performance by Haris Rauf with the ball & then Asif Ali with the bat at the end who made sure of our win.
مزا آگیا۔ واہ واہ pic.twitter.com/kcovLZXhqB

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا جسے شاہینوں نے 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔  آصف علی کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔