نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ’’سیکیورٹی سیکیورٹی‘‘ کے نعرے

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران شارجہ اسٹیڈیم ’’سیکیورٹی‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا فوٹوفائل

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران شارجہ اسٹیڈیم ’’سیکیورٹی‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا فوٹوفائل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران اور بعد میں گراؤنڈ ’’سیکیورٹی‘‘، ’’سیکیورٹی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو ایک اور بڑی خوشی دی۔

یہ خبربھی پڑھیں: ’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘

تاہم میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران اور پاکستان کے ہاتھوں بری طرح سے شکست کے بعد ’’سیکیورٹی‘‘، ’’سیکیورٹی‘‘ کے نعرے لگاکر نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا۔

https://twitter.com/KaladiZahoor/status/1453057815241797634

صرف اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر مزاحیہ میمز بناکر بڑی تعداد میں شیئر کرائی جارہی ہیں اور کرکٹ شائقین طنزیہ انداز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ’’سکیورٹی‘‘ کا مسئلہ حل ہونے سے متعلق طنز کررہے ہیں۔

https://twitter.com/extra_mature/status/1453066768243695621

https://twitter.com/latif_jaffrani/status/1453055027916988416

گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ’’سیکیورٹی‘‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرکے کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس حرکت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سخت مایوس کردیا تھا۔ سوشل میڈیا پرصارفین نیوزی لینڈ کی شکست کو اپنا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/MehtabAzam01/status/1453193784402006016

https://twitter.com/WChudhary1/status/1453053374140669952

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔