ملا عمر کے بیٹے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر پہلی بار منظرعام پر

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
ملا یعقوب پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے، فوٹو: ویڈیو گریب

ملا یعقوب پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے، فوٹو: ویڈیو گریب

کابل: طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار ایک تقریب میں منظر عام پر آگئے اس سے قبل ان کی تصویر بھی دستیاب نہیں تھی۔

ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق کابل میں شہید سردار داؤد اسپتال کی افتتاحی تقریب اس وقت پُرجوش نعروں سے گونج اُٹھی جب وہاں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہنچے۔

طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب ہی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں طالبان کی عسکری کامیابیوں کی قیادت کی تھی اور کابل کو فتح کیا تھا۔

https://twitter.com/IeaOffice/status/1453290308918198273?s=20

اسپتال کی افتتاحی تقریب میں میڈیا بھی موجود تھا جنھوں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ملا یعقوب کی تصاویر کھینچی جس پر صحافیوں کو روکا بھی نہیں گیا اور اس طرح ملا یعقوب کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملا یعقوب اپنے اہل خانہ اور سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ قندھار سے کابل منتقل ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔