ٹی ایل پی کیلیے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اکتوبر 2021
ایف آئی اے نے اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کیں
(فوٹو : فائل)

ایف آئی اے نے اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کیں (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے لیے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی کارروائی میں اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سمیت مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سے حمزہ شیخ جبکہ دیگر شہروں سے نعیم سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفریت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور کلپ اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔