- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
- سانپ کے زہر کو غیر مؤثر کرنے والا مرکب دریافت
- دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی
- میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان
- چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی، دلچسپ ویڈیو وائرل
- مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
- 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے، عمران خان
- سعودی عرب میں 19 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
- خان پور ڈیم پر سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوب گئی
- کوئٹہ کے جنگلات میں آتشزدگی پر مظاہرین کا اہم شاہراؤں پر احتجاج، وزیراعظم کا نوٹس
- فیس بک امریکا میں ہونے والے قتل عام کی ویڈیوز ہٹانے میں ناکام
آریان خان کی رہائی کے بدلے شاہ رخ خان کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

پوجا ددلانی کی جانب سے 50 لاکھ روپے بطور ٹوکن اماؤنٹ بھی دیا گیا تھا، سیم ڈی سوزا فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ددلانی نے آریان خان کو بچانے کے لیے 50 لاکھ روپے ادا کیے۔
منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد بھی یہ کیس خبروں میں روز اول کی طرح تازہ ہے اور آریان بھلے ہی اپنے گھر لوٹ آئے ہیں لیکن اس کیس میں ہر روز چونکانے والے انکشاف ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کیس کے ایک گواہ پربھاکر سائل کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے ایک سیم ڈی سوزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ددلانی نے آریان خان کو گرفتاری سے بچانے کی امید میں 50 لاکھ کی رقم ادا کی تھی لیکن یہ رقم انہیں واپس کردی گئی۔
سیم ڈی سوزا نے اپنے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ شاہ رخ خان کی مینجر نے اس کیس میں این سی بی کے دوسرے گواہ کے پی گوساوی کو 50 لاکھ روپے دئیے لیکن جب سیم ڈی سوزا کو معلوم ہوا کہ کہ گوساوی فراڈ ہے تو اس نے گوساوی کو پوجا ددلانی کو رقم واپس کرنے کے لیے کہا۔
دوسری جانب این سی بی کے گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوساوی کی بات چیت سنی جس میں کے پی گوساوی اور دیگر افراد شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کے بارے میں بات کررہے تھے، یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جن میں سے 8 کروڑ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو دئیے جانے تھے۔ اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔ خیال رہے کہ سمیر وانکھیڈے کی فی الحال اسی کیس میں بھتہ خوری کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سیم ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں قبول کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ددلانی کے پی گوساوی اور سیم ڈسوزا سے ملی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوجا ددلانی کی جانب سے کے پی گوساوی کو 50 لاکھ روپے بطور ٹوکن اماؤنٹ بھی دیا گیا تھا۔
لیکن جب بات نہیں بنی توگوساوی یہ 50 لاکھ روپے واپس بھی نہیں کررہا تھا تاہم سیم ڈی سوزا نے کہا کہ اپنا تمام تر زور لگانے کے بعد ہم گوساوی سے 38 لاکھ روپے نکلوانے میں کامیاب ہوسکے اور شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ددلانی کو یہ رقم واپس کی اور ہم سمجھ گئے کہ کے پی گوساوی دھوکے باز آدمی ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان کو منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 28 اکتوبر کو بمبی ہائی کورٹ نے آریان خان کو ضمانت دے دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔