13ستمبر کو پرامن ہڑتال کی جائے گیجلال محمود شاہ

اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کا اجرا جمہوری روایات کیخلاف ہے، اے پی سی سے خطاب.


Staff Reporter September 11, 2012
اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کا اجرا جمہوری روایات کیخلاف ہے، اے پی سی سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

حیدر منزل پر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012 کے نفاذ کیخلاف مختلف سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی۔

جس میں جے یو آئی (ف) کے اسلم غوری، جئے سندھ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر صفدر سرکی، پی پی آئی کے ملک ایوب اعوان، مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی تحریک، سندھ نیشنل موومنٹ اور عوامی جمہوری پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی، کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کا اجرا جمہوریت کیخلاف ہے،13ستمبر کو سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔

اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمے دار ہڑتال کو ناکام بنانے کی اپیل کرنیوالے ہونگے، مہاجر قومی موومنٹ،اے این پی، جماعت اسلامی نے بھی ہڑتال کی حمایت کی،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنمائوں نے فنکشنگل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے بھی ملاقات کی۔