میچ سے ایک رات قبل رضوان اسپتال میں تھے، ہیڈن کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 کراچی:  آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان پھیپھڑوں سے منسلک عارضے کے باعث اسپتال میں تھے۔

اس کا انکشاف بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کیا، انھوں نے کہا کہ رضوان فائٹر کھلاڑی ہیں۔ بعد ازاں دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی، خوش قسمتی سے وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود چہرے پر سوجن واضح رہی۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا،ڈاکٹرز نے انھیں میچ کیلیے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر محمد رضوان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور انہیں ’’ہیرو‘‘ قرارد یا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔