وزیرخارجہ سے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، کشمیرکی صورتحال پر گفتگو

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں، وزیرخارجہ

ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹر پربیان میں کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لئے اوآئی سی کے خصوصی نمائندے یوسف ال دوبے سے ملاقات اچھی رہی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ قابض فوج موجود ہے۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔