جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
ملزمان بچوں کو پکڑ کر ایک مکان میں لے جاتے اور ان کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بناتے، ڈی پی او گجرات. فوٹو:فائل

ملزمان بچوں کو پکڑ کر ایک مکان میں لے جاتے اور ان کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بناتے، ڈی پی او گجرات. فوٹو:فائل

گجرات: بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے  2 ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات میں جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف ہوا، سوشل میڈیا پر بچوں کی بنائی گئی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے لیا، اور پولیس نے گروہ کے  2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان بچوں کو پکڑ کر زبردستی ایک مکان میں لے جاتے اور وہاں ان کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بناتے، اور ان ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے  بچوں کے والدین کو پیسوں کے لئے بلیک میل کیا جاتا تھا، پولیس نے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،  ملزمان سے درجنوں ویڈیو برآمد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔