’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘، فنکاروں کے کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا پیغامات

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
بادشاہوں کی طرح کھیلنے اور آسانی سے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں تم پر فخر ہے، فوٹواسکرین گریب

بادشاہوں کی طرح کھیلنے اور آسانی سے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں تم پر فخر ہے، فوٹواسکرین گریب

کراچی: ٹی 20 ورلڈ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں پوری قوم ٹیم گرین کے ساتھ کھڑی ہے وہیں فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیغامات شیئر کیے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جب کہ قومی ٹیم اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہوئے وہیں پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین پر فارمنس پر  لوگ کھلاڑیوں کو سراہ بھی رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کرکے قومی ٹیم کو یقین دلارہے ہیں کہ ’’تم جیتو یا ہارو‘‘ ہمیں تم سے پیار ہے۔

پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے والوں میں فنکار بھی شامل ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا ’’کوئی بات نہیں تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔ اور ہم ہمیشہ تم سے پیار کریں گے۔‘‘

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ انہیں پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے۔ جیت اور ہار تو کھیل کا حصہ ہے اہم بات یہ ہے کہ لڑکے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلے۔بہت خوب اور مستقبل کے کھیلوں کے لیے نیک تمنائیں۔ پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1458878759847612416

فہد مصطفیٰ نے بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اورلکھا لڑکوں اپنا سر بلند رکھو قوم کو تم پر فخر ہے۔ تم میں سے ہر کھلاڑی ایک چیمپئن کی طرح کھیلا ہے۔

https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1458855281685901320

عاصم اظہر جو اس پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہت ہی پرجوش نظر آئے اور پاکستان کی ہر جیت کی خوشی کسی جشن کی طرح منائی۔ انہوں نے گزشتہ روز کی شکست پر دل چھوٹا ناکرتے ہوئے لکھا جیت یا ہار۔۔بادشاہوں کی طرح کھیلنے اور آسانی سے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں تم پر فخر ہے۔ بس یہ ہمارا دن نہیں تھا۔ ہماری ٹیم صرف اور صرف محبت اور سپورٹ کی مستحق ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے پاکستان زندہ باد۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔