پنجاب پولیس کے افسران اب اپنی کار کا دروازہ خود کھولیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 12 نومبر 2021
گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں افسران اپنے دروازے خود کھولیں، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں افسران اپنے دروازے خود کھولیں، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کا کہنا ہے کہ گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں افسران اپنے دروازے خود کھولیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے حکم پر پنجاب میں پولیس افسران کا پروٹوکول کلچر ختم ہونا شروع ہوگیا ہے، بلکہ افسران اب کار کا دروازہ بھی خود کھولیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کا کہنا ہے کہ گن مین یا ماتحت ڈی آئی جی آپریشنز سے لیکر ایس ایچ او تک کسی کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا، گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں، اور اہلکار کسی بھی افسر کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کا پابند نہیں، افسران اپنے دروازے خود کھولیں، پولیس افسران کے ہر اقدام سے محکمے کا وقار بڑھنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔