بائیو سیکیور ببل ختم، حسن علی کا عوام کا سامنا کرنے سے گریز

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
حارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی، سیلفیزبنوائیں اور آٹو گراف دیے۔ فوٹو: فائل

حارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی، سیلفیزبنوائیں اور آٹو گراف دیے۔ فوٹو: فائل

 دبئی: میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے بائیو سیکیور ببل ختم ہونے کے باوجود عوام کے سامنے آنے سے گریز کیا۔

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف آخری لمحات میں میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے بائیو سیکیور ببل ختم ہونے کے باوجود عوام کے سامنے آنے سے گریز کیا۔

بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے گھل مل گئے لیکن حسن علی شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔حارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی، سیلفیزبنوائیں اور آٹو گراف دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔