حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کرلیتے، میتھیو ویڈ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 نومبر 2021
آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا، آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین۔فوٹو : انٹرنیٹ

آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا، آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین۔فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور:  میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کرلیتے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا،میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ میری وکٹ گرنے پر بھی جیت حاصل نہیں ہوسکتی تھی، میرے بعد بیٹنگ کیلیے آنے والے پیٹ کمنز اور کریز پر پہلے سے موجود مارکوس اسٹوئنس بھی فتح کا مشن مکمل کرسکتے تھے۔

یاد رہے کہ حسن علی کی جانب سے کیچ ڈراپ کیے جانے پر میتھیو ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل 3چھکے جڑ کر آسٹریلیا کو فتح دلا دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔