- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
کلرکہارمیں آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق
کلرکہار: سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں لاہور سے آئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرکہار کے سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں قدرتی آبشار میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مقامی افراد کے مطابق 6 افراد آبشار میں نہاتے ہوئے چٹانوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان لاہور سے تفریح کی غرض سے کلر کہار کے خوبصورت سیاحتی مقام نیلا واہن آئے تھے، تاہم بدقسمتی سے آبشار کے تیز رفتار پانی کی زد میں آکر پھسل گئے اور چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، بلال اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نیلا واہن کلرکہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر بہت خوبصورت چشمہ ہے، جو وادی کے بیچوں بیچ واقع ہے، اور چشمہ آب شفا ہونے کی وجہ بہت مشہور ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔