کرکٹ میچ کے دوران ایک اور کرکٹر کا انتقال

محمد یوسف انجم  پير 15 نومبر 2021
پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں وقاص خالد کو دل کا دورہ پڑا فوٹو: ایکسپریس

پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں وقاص خالد کو دل کا دورہ پڑا فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں ہارٹ اٹیک سے ایک کرکٹر چل بسا۔

مغل پورہ وائٹس کرکٹ کلب کے صدر خورشید کے مطابق جلو اسٹیڈیم میں باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان میچ میں مغل پورہ وائٹس کلب کے بیٹر وقاص خالد کا انتقال ہوگیا، وقاص خالد آؤٹ ہوکر باہر آئے تو اچانک بیٹھے گر گئے۔

موقع پر موجود ریسکو حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ افسوس ناک واقعے کے بعد امپائرز نےمیچ روک دیا۔

اس موقع پر موجود چند افراد کا کہنا تھا کہ وقاص خالد آوٹ ہوکر واپس آئے تو انہوں نے کوچ سے کہا کہ مجھ سے رنز نہیں ہو پارہے اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔