آئی آئی چند ریگر روڈ غیرقانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے کمشنر کراچی

عمارتوں میں غیر فعال پارکنگ فلورز کو فوری طور پر فعال کرایا جائے،شعیب احمد صدیقی


Staff Reporter February 07, 2014
عمارتوں میں غیر فعال پارکنگ فلورز کو فوری طور پر فعال کرایا جائے،شعیب احمد صدیقی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کا معاشی حب اور ملک کی وال اسٹریٹ آئی آئی چند ریگر روڈ پر فٹ پاتھوں پر قائم پارکنگ اوروال چا کنگ ختم کی جائے جبکہ کمرشل وال چا کنگ کے خاتمے کیلیے متعلقہ کمرشل ادارے کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری طورپر اپنے ادارے کی وال چا کنگ ختم کرے۔

یہ ہدایت انھوں نے آئی آئی چندیگر روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر متعلقہ افسران کو دی، اس مو قع پر سماجی شخصیت یاسمین لاری ، سینئر ڈائریکٹر ٹی سی ڈی کے ایم سی محمد اطہر ، اسسٹنٹ کمشنر صد ر سجاد ابڑو اور متعلقہ افسران مو جود تھے۔

 photo 2_zps8b322d2b.jpg

کمشنر کراچی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابڑو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے ساتھ آئی آئی چند دیگر روڈ پر واقع عمارتوں کا سر وے کر یں اور جن عمارتوں میں پارکنگ کی سہولیات ہونے کے باوجود بھی غیر فعال ہیں ان کی فہرست بنائیں، تمام غیر فعال پارکنگ فلورز کو فعال کر وایا جائے۔