جیکلین نے بال گھنگریالے کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

 منگل 16 نومبر 2021
ویڈیو کو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بلندی پر بالوں کو گھنگر یالا کیا جاتا ہے، اکشے کمار - فوٹو:فائل

ویڈیو کو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بلندی پر بالوں کو گھنگر یالا کیا جاتا ہے، اکشے کمار - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالوں کو گھنگر یالے کرانے کی خواہش مند خواتین کے لیے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار اپنے مذاحیہ مزاج کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے جیکلین فرنانڈیز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بالوں کو گھنگر یالے کر رہی ہیں۔

اکشے کمار نے ویڈیو کے کیپشن میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک جگاڑ ہے جس کا کریڈٹ ’جیکلین جگاڑو‘ کو جاتا ہے، ویڈیو کو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بلندی پر بالوں کو گھنگر یالا کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔