افغانستان کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے آئی سی سی کا ورکنگ گروپ قائم

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
ورکنگ گروپ افغانستان میں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرے گا فوٹو: فائل

ورکنگ گروپ افغانستان میں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرے گا فوٹو: فائل

 دبئی: آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے افغانستان کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے قائم ورکنگ گروپ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی شامل ہیں۔

ورکنگ گروپ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔

دوسری جانب انیل کمبلے کی 3 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ساروگنگولی کے سپرد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔