مجوزہ حج پالیسی کا مسودہ مشتہر 10 فروری تک تجاویز طلب

گورنمنٹ حج اسکیم کی56 ہزار684 نشستوںکیلیے درخواستیں اگلے ماہ سے جمع ہونگی


Numainda Express February 07, 2014
گورنمنٹ حج اسکیم کی56 ہزار684 نشستوںکیلیے درخواستیں اگلے ماہ سے جمع ہونگی. فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امورنے آئندہ سال کیلیے مجوزہ حج پالیسی پر متعلقہ افرادکی تجاویز 10 فروری تک طلب کرلیں اورحج پالیسی کے مسودے کو اپنی ویب سائٹ پرمشتہرکردیا ہے۔

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرگورنمنٹ حج اسکیم کی56 ہزار684 نشستوںکیلیے درخواستوںکی وصولی اگلے ماہ شرو ع ہوگی۔ درخواست گزاروں کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا 31 مارچ2015 تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ درخواست کے ساتھ عازمین حج کو فضائی سفرکے ٹکٹ کی قیمت کے علاوہ 2لاکھ روپے بطورکرایہ، رہائش او ر دیگرلازمی اخراجات جمع کرانا ہوںگے۔

 photo 4_zps63770433.jpg

اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے قربانی کرنے والوںکو 15ہزاراضافی اداکرنا ہوںگے۔ عازمین کی میڈیکل فٹنس کے بارے میںوفاقی، صوبائی اوردیگر سرکاری اسپتالوںکے ڈاکٹروںکاجاری کردہ سرٹیفکیٹ ہی قابل قبول ہو گا۔45سال عمر تک کی خواتین صرف محرم کے ہمراہ ہی سفر حج پرروانہ ہوسکیںگی۔ تمام عازمین کیلیے گردن توڑ بخار اورفلو سے بچائوکے ٹیکے لگوانا لازمی ہوگا۔