اداکارہ پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے کیلئے ڈاکٹرز، نرسز اور ہمارے سروگیٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پریتی زنٹا


ویب ڈیسک November 18, 2021
اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈ ینف کے ساتھ شادی کی تھی فوٹوسوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کا نام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جن میں سے ایک بچے کا نام جے زنٹا گڈینف اور دوسری کا نام جیا زنٹا گڈینف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئےمرحلے پر بہت پرجوش ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور ہمارے سروگیٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں