انفرادی کی بجائے اجتماعی ترقی کو فروغ دینا ہوگا گورنر پنجاب

حکومت دہشتگردی کیخلاف اور ملک کی عظمت رفتہ بحال کرنے میں سرگرم عمل ہے، گورنر پنجاب


Numainda Express February 07, 2014
دعوت اسلامی یوکے کے وفد سے گفتگو، انوار الحق رامے کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں انفرادی ترقی سے اجتماعی کامیابی کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔

پاکستان کی بقا اور اس کا روشن مستقبل مشترکہ جدوجہد کے ساتھ ساتھ تحمل ،برداشت ،محبت اور اخوت جیسے جذبوں سے وابستہ ہے۔ اس وقت ملک جس مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہے اس سے ہم اسی صورت نبرد آزما ہو سکتے ہیں جب ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہائوس لاہور میں دعوت اسلامی یو کے تنظیم کے وفد جس کی قیادت مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی غفور رضا عطاری کر رہے تھے اور ساہیوال سے سابق رکن قومی اسمبلی انوارالحق رامے کی سربراہی میں 20رُکنی وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا۔

 photo 10_zpsc24a5248.jpg

گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمن ملک کی سلامتی اور اَمن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یہ بات جمع خاطر رکھیں کہ پاکستانی قوم اپنے محبوب وطن کی خاطر اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، موجودہ حکومت دہشت گردی کے ایشو کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے اور ملک کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔