بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون بھی منظور

رضوان غلزئی  جمعـء 19 نومبر 2021
خط میں نامردبنانے کی سزا کی غیر شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی جائے گی، ذرائع

خط میں نامردبنانے کی سزا کی غیر شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی جائے گی، ذرائع

 اسلام آباد:  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری (نامرد بنانے) کا قانون منظور کرلیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت قانون کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے آختہ کاری کو غیر شرعی سزا قرار دیا تھا، حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو نظرانداز کرکے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی آختہ کاری کی سزا کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا جس کو منظور بھی کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کونسل کی سفارشات کو نظرانداز کرکے بل کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کو خط بھی لکھیں گے جس میں مجوزہ سزا کی غیر شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔