افغانستان میں شدید برفباری سرد موسم سے 14 افراد ہلاک

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان جاری، 6لاکھ افراد بجلی سے محروم، نمک کی قلت


APP February 07, 2014
امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان جاری، 6لاکھ افراد بجلی سے محروم، نمک کی قلت

LONDON: شمالی افغانستان میں شدید برف باری اور سردموسم کے باعث 14افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی نائب گورنر نے کہا ہے کہ جوزجان میں جمعرات کی رات سے ہونیوالی مسلسل برف باری کی وجہ سے ضلع دارزیب میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیپا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

 photo 14_zps6409568f.jpg

ترجمان نے کہاکہ شدید برف باری کے باعث 550 گائوں کا زمینی راستہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے ۔ ادھر امریکا کی کئی ریاستیں تیسرے دن بھی برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ طوفان کے باعث 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم، 2600 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ریاستوں میں نمک کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں لوگ برفانی طوفان کے باعث3 دن سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔