ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 21 نومبر 2021
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

ہرنائی: شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔