مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

گاڑی والے 10ہزار روپے مانگ رہے تھے میں نے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور دلہن لینے آگیا، دلہا کا بیان


ویب ڈیسک November 22, 2021
گاڑی والے 10ہزار روپے مانگ رہے تھے میں نے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور دلہن لینے آگیا، دلہا کا بیان۔ فوٹو:فائل

نئے پاکستان میں مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے علاقے محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔

اس موقع پر دلہا شاہ زیب شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لیے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کردلہن لینے آگیا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں