لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے کورکمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کی کمانڈ حوالے کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 22, 2021
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کی کمانڈ حوالے کی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی کمان سنبھال لی، اس حوالے سے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں شاندار تقریب ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کور پشاور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں