محکمہ صحت میں گھوسٹ اور غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

عالمی ادارہ صحت گھوسٹ اورغیر حاضر ڈاکٹروں سمیت دیگر ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے مدد کرے گا


Staff Reporter February 08, 2014
اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں 30فیصد ملازمین غیر حاضر اورگھوسٹ ہیں،عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،ماہرین

صوبائی محکمہ صحت نے گھوسٹ اورغیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، ایسے ملازمین کی چھان بین کیلیے4 ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں ہیں،غیر حاضراورگھوسٹ ملازمین کاسراغ لگانے کیلیے محکمہ نے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے محکمہ میں گھوسٹ اورغیر حاضرڈاکٹروں سمیت دیگرملازمین کاسراغ لگانے کیلیے عالمی ادارہ صحت سے مدد طلب کرلی، عالمی ادارہ صحت اورمحکمہ کے ماہرین پر مشتمل 4 ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ،کمیٹی کے ارکان نے اندرون سندھ میں چھان بین شروع کردی ہے۔

 photo 2_zps977d6a13.jpg

محکمہ کے افسرکے مطابق عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے قائم کی جانے والی کمیٹی نے کام کرنا شروع کردیا، ماہرین کے مطابق اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں 30فیصد ملازمین غیر حاضر اورگھوسٹ ہیں جس سے حکومت سندھ کو نقصان اور عوام کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔