امریکا جوہری حملے کی مشقیں کررہا ہےروس کا الزام

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکا نے رواں مہینے روس پردوسمتوں سے جوہری حملہ کرنے کی مشقیں کیں۔


November 25, 2021
امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین کے مطابق تھیں:فوٹو:فائل

HARIPUR: روس نے امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے رواں مہینے روس پردوسمتوں سے جوہری حملہ کرنے کی مشقیں کیں۔ امریکی طیارے روسی سرحد کے 20کلومیٹراندرآئے۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجی مشقوں گلوبل تھنڈر میں شامل10امریکی بمبارطیاروں نے مشرقی اورمغربی سمت سے روس پرجوہری حملے کی مشق کی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین اورپروٹوکول کے مطابق تھیں۔

روسی الزامات کے بعد امریکا اورروس کے اعلی فوجی حکام کے درمیان رابطہ ہوا تاہم ان کی گفتگوکی تفصیل منظرعام پرنہیں آئی۔

امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے تنازع پرکشیدگی جاری ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں