- احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام جاری رکھنے کی اجازت
- دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا
- چیئرمین نیب نے پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری پابندی عائد کردی
- لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ، ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب
- شہبازشریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
- شعیب اختر نے بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب دے دیا
- پاکستان کیخلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
- عمران خان سے انتظار نہیں ہوگا
- عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
- وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کراچی
- پریشر والے گوشت کی فروخت کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا
- سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن، لاکھوں بوریاں برآمد
- کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر۔۔۔۔!
- بہتر زندگی اور موت
- اخوّتِ اسلامی
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عمران کے دورہ روس کی حمایت
- ڈاکٹروں کا کارنامہ؛ مریض کے گردے سے 206 پتھریاں نکال لیں
- فیس بک کی جانب سے صارفین کو 397 ڈالرز کیوں دیے جائیں گے؟
- نوجوان نے دستاویزی فلم کیلئے کارٹون میں دیکھی شارک آبدوز بناڈالی
کوچ کوئی بھی ہو مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے، مصباح الحق

میری کوچنگ میں بھی ٹیم نے کافی فتوحات اپنے نام کیں، مصباح الحق۔ فوٹو : فائل
لاہور: سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے جانے سے ٹیم بہتر پرفارم کرنے لگی ہے تو ویلڈن کیوں کہ کوچ کوئی بھی ہو ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے۔
سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے، بابر کی کپتانی میں اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں جب کہ ثقلین مشتاق ٹیم کو بڑے اچھے انداز میں کھلارہے ہیں، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے، بنگلا دیش کو سیریز ہراسکتی ہے جب کہ قومی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھا پرفارم کیا جس کی خوشی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ محمد عباس سیمنگ وکٹوں پر بہترین چوائس ہے، آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کے پرفارم کرنے کی خوشی ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین ٹیم کا انتخاب کرے۔
مصباح الحق نے کہا کہ میری کوچنگ میں بھی ٹیم نے کافی فتوحات اپنے نام کیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوچ کوئی بھی ہو ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے تاہم جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے جانے سے ٹیم بہتر پرفارم کرنے لگی ہے تو ویلڈن، مجھے بھی پاکستان ٹیم کے جیتنے کی خوشی ہے، اگر پی سی بی کوچ کے لیے اشتہار دے گا تو میرا اپلائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
شعیب ملک اور محمد حفیظ کے مستقبل کی کرکٹ میں کردار کے سوال پر سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کا موقف تھا کہ میں ان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، اپنے مستقبل کے حوالے سے کرکٹر خود بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی زیادہ علم ہوگا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے کب تک کھیل کر اس کی جیت میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔