گوگلمائیکروسوفٹ کےبعدٹوئٹرکا نیا سی ای اوبھی بھارتی نژاد

ٹوئٹرکے شریک بانی اورسی ای اوجیک ڈورسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک November 30, 2021
پراگ اگرووال ٹوئٹرکے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسرہیں:فوٹو:فائل

MELBOURNE: ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور اہم عہدہ بھارتی نژاد شخص کے حوالے کردیا گیا۔پراگ اگرووال ٹوئٹرکے نئے سی ای اوبن گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل، مائیکروسوفٹ اورآئی بی ایم کے اہم عہدوں پرکام کرنے والے بھارتیوں کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)بھی بھارتی نژاد پراگ اگرووال بن گئے۔

بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروول امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ممبئی سے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔

دنیا کی معروف کمپنیوں میں سی ای او کی حیثیت سے کام کرنے والے بھارتیوں میں گوگل کے سی ای او سندرپیچائی،مائیکروسوفٹ کے سی ای اوستیا ناڈیلا اورآئی بی ایم کے کمپنی کے سی ای اواروند کرشنا شامل ہیں۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز شریک بانی جیک ڈورسی کے فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جیک ڈورسی کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد سے مزید آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں