حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق4 زخمی

گلشن معمار میں سکینہ بی بی نے زہر پی لیا،بوٹ بیسن میں ایک شخص عمارت سے گرگیا


Staff Reporter February 09, 2014
لیاقت آباد 4 نمبر میں واقع گھر سے 55 سالہ رئیس نامی شخص کی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شہر میں مختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں رہائش پذیر 24 سالہ سکینہ بی بی زہر پینے سے بے ہوش ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی بعدازاں متوفیہ کے ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ، بوٹ بیسن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں زیر تعمیر بنگلے کی دوسری منزل سے گر کر 28 سالہ اول زادہ ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔

 photo 1_zps37e67adb.jpg

لیاقت آباد 4 نمبر میں واقع گھر سے 55 سالہ رئیس نامی شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی جبکہ وہ گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا اور لاش 3 روز پرانی تھی ، تین ہٹی کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 35 سالہ ہمایوں زخمی ہوگیا جبکہ نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں چنگی رکشا الٹنے سے 3 افراد دلاور ، دھنی بخش اور امام الدین زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی واقع نجی اسپتال لیجایا گیا ۔